اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے


(ویب ڈیسک): پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ صبح 10 بجکر 20 منٹ پر آیا، اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں 190 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

 میٹ آفس کے حکام نے تصدیق کی کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments